Friday, May 7, 2010

حمد باری تعا لٰےazmatkairanvi

حمد باری تعا لٰے

تیری وحدت کی تیرے نام سے خوشبو آئی
ڈھل گیا دن تو مجھے شام سے خوشبو آئی

میں نے کل گھر میں ادا کی تھی نماز سنت
میرے مسکن کے درو بام سے خوشبو آئی

وقت مئے نوشی تیرا نام لیا ہے جب بھی
لا الہٰ کی میرے جام سے خوشبو آئی

تیرا قرآں ہے ضمانت تیری یکتائی کی
تیرے بھیجے ہوئے پیغام سے خوشبو آئی

اشک فرقت میں تیری جب بھی بہائے عظمت
مجھکواپنے غم وآلام سے خو شبو آئی